• ہم بہت سی زبانیں بولتے ہیں
• ہم مکمل رازداری رکھتے ہیں
• آپ کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا
• ہماری کال مفت ہے اور فون کے بل پر ہمارا نمبر ظاہر نہیں ہو گا
آپ کو یہ فیصلہ خود کرنا ہے کہ آپ کو کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے۔جیسا کہ:
اگر آپ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کے بارے میں کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپکی رہنمائی کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم آپکا رابطہ کسی وکیل، پولیس یا سماجی کارکن سے کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
آپ ہمیں جتنی بار چاہیں فون کرسکتے ہیں۔ آپ خود فیصلہ کریں کہ آپ ہمیں کیا کہنا چاہتے ہیں ، اور ہم صرف وہی کرتے ہیں جو آپ ہمیں کرنے کو کہتے ہیں۔
کسی بھی رشتہ میں تشدد غیر محسوس طریقے سے پرورش پا سکتا ہے۔ بعض اوقات ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا اور ہم تشدد اور ظلم کا شکار ہو رہے ہوتے ہیں۔ اور یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ آپ جس چیز کا سامنا کررہے ہیں اسے تشدد سمجھا جاتا بھی ہے یا نہیں۔
ایک یا ایک سے زیادہ افراد تشدد کا ارتکاب کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر تشدد ہوسکتا ہے:
• جسمانی
• جنسی
• نفسیاتی / جذباتی
• کردارکشی
• مادی یا مالی
فون: 020-81 82 83
پیر تا جمعہ: 09: 00-16: 00
ای میل: stodjouren@somaya.se
سومائہ محفوظ پناہ گاہ ہے جہاں تشدد کے شکار لوگوں اور ان کے بچوں کو محفوظ پناہ مل سکتی ہے۔ ہم پورے سویڈن سے خواتین ، مرد اور LGBTQI افراد کو مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر افراد سوشل سروسز اور سویڈش مائیگریشن بورڈ کے ذریعے ہمارے پاس آتے ہیں۔
ہماری محفوظ پناہ گا ہوں میں آپ کے قیام کے دوران ابتدائی عرصہ میں آپ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہم آپ کے رابطے ایسے لوگوں سے منقطع کر دیتے ہیں جن سے آپ کو خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ آپ کو ہماری طرف سے عملی تعاون حاصل ہوگااور آپکو کونسلنگ کی سہولت بھی میسر ہو سکتی ہے۔ اگر آپ پولیس رپورٹ درج کرنا چاہتے ہیں تو ہم مشورے کے لئے کسی وکیل سے رابطہ کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ ہم متعلقہ حکام ، صحت کا ادارہ اور اسکولوں سے رابطے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
ہماری پناہ گاہوں میں ، ہر شخص کو اپنا ایک کمرہ مل جاتا ہے جسے لاک کیا جاسکتا ہے۔
مختلف استعمال کی جگہیں ، جیسے باورچی خانے اور باتھ روم مشترکہ ہیں۔ آپ خود کھانا خریدنے اور پکانے کے ذمہ دار ہیں۔
جب آپ ہماری محفوظ رہائش گاہ میں رہتے ہیں تو آپ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں جن سے آپ کو آزادانہ زندگی گزارنے میں مدد ملتی ہے۔
سومائہ ویمنز اینڈ گرلز شیلٹر ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہم غیر ملکی پس منظر کے حامل خواتین ، مردوں اور LGBTQI افراد کی حمایت کرتے ہیں جو تشدد کا سامنا کرتے ہیں یا غیرت اور عزت کے نام پر ظلم سہتے ہیں۔ ہمارا 20 سال کا تجربہ ہے اور ہم مختلف زبانیں بولتے ہیں۔ ہمارے پاس سپورٹ لائن ، چیٹ ، محفوظ پناہ گاہیں اور ایک معلوماتی ادارہ بھی موجود ہے۔